آپ کے پاس نہ لیبارٹری ہے نہ مشینری تو پانی کیسے ٹیسٹ کرواتے ہیں؟
سپریم کورٹ کا مناسب لیبارٹری نہ ہونے کی وجہ سے پشاور کا پانی پنجاب سے ٹیسٹ کرانے کا حکم
میاں محمد ندیم جمعہ 20 اپریل 2018 14:38
(جاری ہے)
چیف جسٹس نے جعلی ڈاکٹر قدرت اللہ کیخلاف انکوائری بند کرنے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ آ پ کے پاس نہ لیبارٹری ہے،نہ اعلیٰ مشینری تو کیسے پانی ٹیسٹ کرواتے ہیں۔چیف جسٹس نے پشاور کے مختلف مقامات سے پانی کے نمونے لے کر پنجاب کی لیبارٹری میں ٹیسٹ کروانے کا حکم دے دیا۔
قبل ازیںچیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے صوبہ خیبرپختون خوا میں عطائیوں کے کلینک ایک ہفتے میں بند کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں صحت کی سہولتوں سے متعلق کیس کی سماعت کی جس کے دوران چیئرمین ہیلتھ کیئر کمیشن عدالت میں پیش ہوئے ،جنہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں 15 ہزار عطاتائی ڈاکٹر ہیں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ نے کتنے عطائیوں کے خلاف کارروائی کی اور کتنے عطائیوں پر پابندی لگائی گئی ہے؟وہ عطائی کہاں ہے جو ہسپتال میں کام کرتے ہوئے گرفتار ہوا؟عطائی ڈاکٹر لوگوں کی زندگیاں تباہ کر رہے ہیں۔چیف جسٹس نے ہیلتھ کیئر کمیشن کے سربراہ سے استفسار کہ آپ کی اپنی تنخواہ کتنی ہے؟جس پر سربراہ ہیلتھ کیئر کمیشن نے بتایا کہ ان کی تنخواہ 5 لاکھ ہے۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ یہ کیسا صوبہ ہے جہاں چیف سیکرٹری 1 لاکھ 80 ہزار اور آپ 5 لاکھ روپے تنخواہ لے رہے ہیں،عطائیوں کے خلاف کارروائی کرنا آپ کی ڈیوٹی ہے۔چیف جسٹس نے ایک ہفتے کے اندر صوبے میں تمام عطائیوں کے دواخانے بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.