Live Updates

کرپٹ لوگوں کے نہ نکلنے تک طالع آزماؤں کا خطرہ رہے گا ،ْشیخ رشید

پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور عمران خان کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے ،ْسربراہ عوامی مسلم لیگ گوجرانوالہ کے ڈی سی کو پنکھے سے لٹکا دیا، پھر کہتے ہیں بہت زبردست گورننس ہے ،ْ میڈیا سے گفتگو

جمعہ 20 اپریل 2018 14:52

کرپٹ لوگوں کے نہ نکلنے تک طالع آزماؤں کا خطرہ رہے گا ،ْشیخ رشید
رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ جب تک کرپٹ لوگ نہیں نکلیں گے تب تک غیر آئینی اقدام اور طالع آزماؤں کا خطرہ رہے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور عمران خان کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ کیا کوئی آدمی سوچ سکتاہے کہ جج کے گھر پر ایک دن میں دو مرتبہ فائرنگ ہو ،ْایسے ملک میں غریب کیسے محفوظ ہوسکتے ہیں، گوجرانوالہ کے ڈی سی کو پنکھے سے لٹکا دیا، پھر کہتے ہیں بہت زبردست گورننس ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکمران احتساب میں نہیں ،ْختم نبوت کیخلاف چور دروازے سے یکام کرنے پر اللہ کی پکڑ میں آئے ہیں، سوائے میرے سارے مولیوں نے ختم نبوت کے خلاف ووٹ دیا اور مولانا فضل الرحمان نے پہلی مرتبہ اس معاملے پر میرا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ملک میں پینے کا پانی نہیں ،ْلوگ ہیپاٹائٹس سے مررہے ہیں، لوگ آج جنوبی پنجاب کی بات کرتے ہیں، میں زمانہ طالب علمی سے کرتا ہیں، پنجاب کو تقسیم کرکے اس کی بدمعاشی کو ختم کیا جائے، سارے ممبران قومی اسمبلی بھیڑ بکریاں ہیں، دنیا کی تاریخ میں کسی آدمی کا اسپیکر اتنی مرتبہ بند نہیں ہوا جتنا میرا ہوا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ختم نبوت کے موقع پر مجھے اسمبلی میں ٹائم ملا اور میں نے تڑکا لگادیا اور ایسا لگایا کہ انہوں نے مجھ سے معافیاں مانگیں۔شیخ رشید نے کہا کہ جب تک کرپٹ لوگ نہیں نکلیں گے تب تک غیر آئینی اقدام اور طالع آزماؤں کا خطرہ رہے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات