ابوظہبی میں کثیر تعداد گاڑیوں میں تصادم ، ایک شخص جاں بحق ، 8 زخمی

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 20 اپریل 2018 14:15

ابوظہبی میں کثیر تعداد گاڑیوں میں تصادم ، ایک شخص جاں بحق ، 8 زخمی
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں جمعرات کی رات کو مفراق پل کے نیچے چار گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور آٹھ افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

مزید تفصیلات کے مطابق البیان اخبارنے رپورٹ کیا ہے کہ ابو ظہبی پولیس نے تحقیقات سے پتہ چلایا ہے کہ ایک گاڑی کا ڈرائیور اچانک بائیں جانب مڑ گیا تھا اور ہائی وے کی رکاوٹ سے ٹکرا گیا تھا، اس گاڑی سے آگے کی گاڑیوں میں زیادہ فاصلہ بھی نہیں تھا جس سے چار گاڑیاں ایک ساتھ حادثے کی زد میں آ گئیں۔

زخمیوں کو مفراق اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ابو ظہبی پولیس کے سنگین حادثات کی تحقیقات کے سربراہ ڈاکٹر مسلم محمد ال جونیبی نےتمام ڈرائیوروں کو ٹریفک کے قوانین پر عملدرآمد کرنے پر زور دیا ہے تاکہ وہ سنگین حادثات سے بچ سکیں۔