دبئی میں وٹس ایپ کے ذریعےشرمناک کام پاکستانی ڈرائیور گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 20 اپریل 2018 13:56

دبئی میں وٹس ایپ کے ذریعےشرمناک کام پاکستانی ڈرائیور گرفتار
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) متحدہ عرب امارات کے لگثرری شاپنگ کے شہردبئی میں پولیس نے خفیہ اطلاعات پر الوحیدہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروخت کرنے والے پاکستانی شخص کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ڈرائیور کی نوکری کرنے والے پاکستانی شخص کو سیکیورٹی اداروں نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کرکے عدالت کے حکم پر جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دبئی میں مقیم 41 سالہ پاکستانی ڈرائیور پر الزام ہے کہ وہ مبینہ طور پر سوشل میڈیا باالخصوص واٹس ایپ کے ذریعے شہریوں کو منشیات فروخت کرتا تھا۔ دبئی پولیس کے ترجمان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی اداروں نے باخبر ذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے بعد کارروائی کرتے ہوئے الوحیدہ کے علاقے میں پاکستانی شخص کے گھر پر چھاپہ مارا کر اسے گرفتار کر لیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ ملزم کے گھر کی تلاشی کے دوران تقریباً 17 ہزار درہم برآمد ہوئے تھے، جس پر پولیس کا خیال ہے کہ یہ رقم منشیات فروشی کے ذریعے کمائی گئی ہے۔ دبئی جیل میں قید پاکستانی شخص نے اس پر لگنے والے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے لگائے گئے الزام بے بنیاد ہیں، مذکورہ رقم اُسنے اپنی گاڑی فروخت کرکے حاصل کی تھی۔

دوسری جانب پولیس ریکارڈ سے پتہ چلا ہے کہ مذکورہ پاکستانی ڈرائیور گذشتہ سال بھی جیل میں رہ چکا ہے اور اسے 27 مئی 2017 کو جیل سے رہا کیا گیا تھا، دبئی پولیس نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص سوشل میڈیا خصوصاً فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کر رہا ہے۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ مذکورہ پاکستانی شخص کا موبائل فون ضبط کرکے جنرل ڈائریکٹر انسداد منشیات فروشی کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ پولیس نے ملزم کے میڈیکل ٹیسٹ کروائے تھے۔ جو مثبت آئے، فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص کے جسم میں منشیات استعمال کرنے کے اثرات پائے گئے ہیں۔