Live Updates

گلوکارہ میشا شفیع کے علی ظفر پر الزامات، ریحام خان بھی میدان میں آگئیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 20 اپریل 2018 13:18

گلوکارہ میشا شفیع کے علی ظفر پر الزامات، ریحام خان بھی میدان میں آگئیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 اپریل 2018ء) : گذشتہ روز پاکستانی اداکارہ ، ماڈل اور گلوکارہ میشا شفیع نے ساتھی گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسگی کے الزامات عائد کیے۔ اس پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا۔ تاہم اب پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے بھی میشا شفیع کے اس انکشاف پر بیان دیا۔

ریحام خان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے اس باہمت خاتون پر فخر ہے۔ یہ میری راک اسٹار ہے۔

(جاری ہے)

ایسی خواتین کو مزید طاقت ملے جو ایسی شکایتوں یا ایسے رویوں کےخلاف اُٹھ کھڑی ہوتی ہیں۔

یہی نہیں ریحام خان نے میشا شفیع کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو بھی منہ توڑ جواب دیا اور کہا کہ جو عورت اپنے اوپر ہوئے ظلم کے خلاف آواز اُٹھاتی ہے ، اس پر لوگ طرح طرح کے کمنٹس کرتے ہیں۔ اور ایسے لوگ جو اس عورت کو جانتے تک نہیں ہیں، یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کس طرح ہمارے معاشرے میں مظلوم کو چُپ کروا دیا جاتا ہے جبکہ ظلم ڈھانے والے مردوں کو مہذب مرد قرار دیا جاتا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات