چیف جسٹس کا ''ووٹ کو عزت دو'' سے متعلق بیان، مریم نواز نے ٹویٹر پر جواب دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 20 اپریل 2018 12:35

چیف جسٹس کا ''ووٹ کو عزت دو'' سے متعلق بیان، مریم نواز نے ٹویٹر پر جواب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 اپریل 2018ء) : گذشتہ روز پشاور کے دورے کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے وزیر اعلٰی خیبر پختونخواہ سے سوالات کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مجھے تعلیم اور صحت کے شعبے میں کوئی بہتری نظر نہیں آتی۔ یہاں ووٹ کو عزت دو پربہت بات کی جاتی ہے۔ عوام کی خدمت کریں اگر آپ ووٹ کی حُرمے کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس کے ان ریمارکس پر مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ کام کیا تھا، اسی لیے آپ کو اقامہ جیسی چیز پر زبردستی نکالنا پڑا۔ اگر کام نہ کیا ہوتا تو PPP کی طرح الیکشن میں فارغ ہونے کا انتظار کیا جاتا۔
ایک اور پیغام میں بھی انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کی خدمت کی ہے تو آج عوام میں ''ووٹ کو عزت دو'' کا یہ نعرہ مقبول ہوا۔ یہ اسی نعرہ کی طاقت ہے جس نےآپ کو ہر روز قسمیں کھانےاور صفائیاں دینے پر مجبور کیا۔