ْمسلم لیگ (ن) چھوڑنے کے حوالے سے خبریں جھوٹی قرار
میڈیا میں بے بنیاد پراپیگنڈا کیا جارہا ہے‘صالح محمد خان
جمعہ 20 اپریل 2018 12:33
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے رکن اسمبلی و مسلم لیگ کے رہنما حاجی صالح محمد خان نے کہاکہ میری پارٹی سے وابستگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں شروع دن سے مسلم لیگ (ن) میں ہوں اور رہوں گا، میرے پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے میڈیا پر بے بنیاد پراپیگنڈا کیا جارہا ہے جس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
انہوں نے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے کہا ہے کہ وہ میرے حوالے سے خبر کی تصدیق پہلے کرلیتے لیکن تصدیق کے بغیربے بنیاد خبر چلانادرست نہیں۔ صالح محمد خان نے کہاکہ نجی ٹی وی چینل نے پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے خبر نشر کی‘ اس کے خلاف عدالت جائوں گا۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کاورکر ہوں پارٹی چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ضلع مانسہرہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی پروگرام شروع کئے ہیں جن میں کچھ منصوبہ جات مکمل کئے جا چکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.