پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنا چینل متعارف کروا دیا، مریم نواز کی سبسکرائب کرنے کی ہدایت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 20 اپریل 2018 12:28

پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنا چینل متعارف کروا دیا، مریم نواز کی سبسکرائب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 اپریل 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنا آفیشل چینل متعارف کروا دیا ۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے یوٹیوب پر بنے پاکستان مسلم لیگ ن کے آفیشل چینل کا اعلان کیا اور لکھا کہ اس چینل کو سبسکرائب کیجئیے۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ ن کے اس چینل پر حکومتی جماعت سے متعلق تمام تر ویڈیوز اور خبریں اپ لوڈ کی جائیں گی۔ اب تک اس چینل کو 6 ہزار سے زائد افراد سبسکرائب کر چکے ہیں۔