کلثوم نواز کی سب سے بڑی خواہش جس کو مریم نوازنے ماننے سے فوری انکار کردیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 20 اپریل 2018 12:13

کلثوم نواز کی سب سے بڑی خواہش جس کو مریم نوازنے ماننے سے فوری انکار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 اپریل 2018ء) : سابق وزیرا عظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن میں مقیم ہیں۔ گذشتہ روز مریم نواز نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنی والدہ کی تصاویر بھی شئیر کی تھی اور لکھا تھا کہ ہم 5 ماہ کے طویل عرصے کے بعد امی سے ملاقات کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

تاہم اب ایک خاتون سوشل ایکٹوسٹ اور موٹیویشنل اسپیکر ملیحہ ہاشمی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ برطانیہ میں موجود میرے ایک صحافی دوست کا کہنا ہے کہ اب چونکہ بیگم کلثوم نواز کا علاج مکمل ہو چکا ہے تو وہ پاکستان آنا چاہتی ہیں۔

لیکن مریم نواز نے اپنی والدہ کی اس خواہش کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ اور انہیں تلقین کی ہے کہ وہ لندن میں ہی رہیں وگرنہ مریم نواز کو ہمدردی کی بنا پر ووٹ نہیں ملے گا۔