قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی سیفران کا 32واں اجلاس 24 اپریل کو ہوگا

جمعہ 20 اپریل 2018 12:22

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی سیفران کا 32واں اجلاس 24 اپریل کو ہوگا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی سیفران کا 32واں اجلاس 24 اپریل کو پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں ہوگا ۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین محمد جمال الدین کریںگے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں رکن قومی اسمبلی نعیمہ کشور خان کی جانب سے فاٹا کے تعلیمی مراکز میں مختلف کتابوں کے پاکستان مخالف نصاف کے حوالے سے غور کیا جائے گا جبکہ فاٹا میں بجلی کے حوالے ٹرائیبل الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جنوبی وزیر ستان میں بجلی کے تعطل اور شکایات پر بریفنگ دیں گے جبکہ دیگر امور بھی زیر غور لائے جائیں گے۔