اگر عدالت کسی کو سیلوٹ کر سکتی تو میں آئی جی کے پی کے کو سیلوٹ کرتا۔ چیف جسٹس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 20 اپریل 2018 12:07

اگر عدالت کسی کو سیلوٹ کر سکتی تو میں آئی جی کے پی کے کو سیلوٹ کرتا۔ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 اپریل 2018ء) : پشاور میں پروٹوکول سسٹم ختم کرنے پر چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے آئی جی خیبرپختونخواہ صلاح الدین محسود کی تعریف کی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آپ نے بہت اچھا کام کیا آپ کا بہت شکریہ۔ اگر عدالت کسی کو سیلوٹ کرتی تو میں آئی جی خیبر پختونخواہ کو سیلوٹ کرتا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب آئی جی کے پی کے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر رات بھر کام کیا۔

اور غیر متعلقہ افراد کی سکیورٹی پر مامور تمام اہلکاروں کو واپس بلوا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بلا تفریق کارروائی کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے آئی جی خیبر پختونخواصلاح الدین محسود کو غیر متعلقہ افراد سے سکیورٹی واپس لینے کا حکم دیا تھا۔