افغان صوبہ خوست سے عارضی طورپر بے گھر افراد کی واپسی کا عمل جاری ،6ہزار 533خاندان وطن واپسی

جمعہ 20 اپریل 2018 12:18

افغان صوبہ خوست سے عارضی طورپر بے گھر افراد کی واپسی کا عمل جاری ،6ہزار ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) افغانستان کے صوبہ خوست سے عارضی طورپر بے گھر افراد کی واپسی کا عمل جاری ہے اور اب تک 6ہزار 533خاندان وطن واپس پہنچ چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

فاٹا سیکرٹری-ٹ کے مطابق وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات میں آپریشن ضرب عضب سے متاثر ہو کر افغانستان کے صوبہ خوست میں عارضی رہائش اختیار کرنے والے آئی ڈی پیز کی واپسی کا عمل جاری ہے اور اب تک 6ہزار533 سے زائد خاندان واپس پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وطن واپس آنے والے خاندانوں کو معاوضہ جات کے فارم پر کرواکر اپنے اپنے علاقوں میں واپس بھیجا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق واپس آنے والے خاندانوں کو ورلڈ فوڈ پروگرام 6ماہ کے لئے مفت راشن فراہم کررہا ہے ۔ جبکہ عارضی رہائش کے لئے خیمے اور گھریلو استعمال کی اشیاء بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :