عمران خان کی حکومت چند گھنٹوں میں جا سکتی ہے اگر۔۔؟
تازہ ترین : 1

عمران خان کی حکومت چند گھنٹوں میں جا سکتی ہے اگر۔۔؟

عمران خان کی حکومت چند گھنٹوں میں جا سکتی ہے اگر۔۔؟
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) معروف صحافی افتخار احمد کا ایک پروگرام میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا سینیٹ انتخابات میں ووٹ بیچنے والے ارکان کو نکالے جانے پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان نے یہ بہت اچھا کام کیا ہے۔اور اس پر عمران خان کو  شاباش دیتا ہوں۔کیونکہ عمران خان نے اپنی حکومت کی پرواہ کیے بغیر یہ کام کیا ہے ۔

عمران خان کے اس اقدام کے بعد اگر تحریک عدم اعتماد آ جائے تو عمران خان کی حکومت چند گھنٹوں میں جا سکتی ہے۔اس لیے عمران خان نے یہ رسک لیا ہے اور اپنے موجودہ جمہوری نظام کو بے نقاب کیا۔لیکن اگر سابق وزیراعظم نواز شریف کو ایک آرٹیکل کی خلاف ورزی پر نااہل کیا جا سکتا ہے تو اتنے گواہوں کی موجودگی میں سینیٹ چئیرمین اور ڈپٹی سینیٹ چئیرمین کو ہٹانے کے لیے متعلقہ اداروں کو اپنا فرض نبھانا ہو گا۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 20/04/2018 - 11:49:03

اس خبر پر آپ کی رائے‎