سعودی عرب میں چیک پوسٹ پر فائرنگ سے چار اہلکار شہید،ایک حملہ آورماراگیا

تین سعودی شہریوںنے فائرنگ کی،برووقت کارروائی کرکے دوکو گرفتار،تیسرے کو ہلاک کردیاگیا،سعودی حکام

جمعہ 20 اپریل 2018 12:14

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) سعودی عرب کے علاقے عسیر میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں چار سکیورٹی اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حملے کے وقت پانچ اہلکار ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔ فائرنگ سے تین اہلکار موقع پر جبکہ چوتھا ہسپتال منتقلی کے دوران جام شہادت نوش کر گیا۔حکام اس جرم میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو شناخت کرنے میں کامیاب ہو گئے اور ان میں سے دو کو گرفتارکرلیاگیا اور یہ دونوں سعودی شہری ہیں جبکہ تیسرے مشتبہ سعودی شخص نے فرار ہونے کی کوشش کے دوران فائرنگ کی تاہم جوابی فائرنگ میں وہ ہلاک ہوگیا۔

اس کی شناخت بندر محمد علی الشھری کے نام سے کی گئی ہے،عرب ٹی وی کے مطابق سعودی حکام نے بتایاکہ فائرنگ کا یہ واقعہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق بارہ بج کر چالیس منٹ پر المجارد اور بارق شہروں کو ملانے والی شاہراہ پر واقع چیک پوسٹ پر پیش آیا۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی احمد ابراہیم عسیری، عبداللہ غازی الشھری اور صالح علی العمری شامل ہیں۔

حکام اس جرم میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو شناخت کرنے میں کامیاب ہو گئے اور ان میں سے دو کو گرفتارکرلیاگیا اور یہ دونوں سعودی شہری ہیں۔سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اس واقعہ میں کون ملوث تھا اور نہ ہی مشتبہ افراد کی شناخت کو ظاہر کیا گیا ہے۔تیسرے مشتبہ سعودی شخص نے فرار ہونے کی کوشش کے دوران فائرنگ کی تاہم جوابی فائرنگ میں وہ ہلاک ہوگیا۔ اس کی شناخت بندر محمد علی الشھری کے نام سے کی گئی ہے۔