آئندہ مالی سال کے اختتام تک پاکستان سٹیل کی طلب 12ملین ٹن تک بڑھ جائے گی

جمعہ 20 اپریل 2018 11:25

آئندہ مالی سال کے اختتام تک پاکستان سٹیل کی طلب 12ملین ٹن تک بڑھ جائے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2019ء کے اختتام تک پاکستان سٹیل کی طلب 12ملین ٹن تک بڑھ جائے گی، 2015ء کے اختتام پر سٹیل کی طلب 7.1 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

ملک میں جاری بڑے ترقیاتی منصوبوں کے آغاز اور سی پیک کے تحت تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافہ کے باعث سٹیل کی طلب میں مسلسل اضافہ کا رجحان ہے جس کے تناظر میں کئی مقامات پر کمپنیاں اپنی پیداواری استعداد میں اضافہ کے لئے سرمایہ کاری کررہی ہیں۔

امرلی سٹیل کی انتظامیہ نے سریا کی پیداوار میں اضافے کے لئے 2 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے جس سے پیداوار 7 لاکھ 50 ہزار ٹن تک بڑھ جائے گی۔ ورلڈ سٹیل ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں سٹیل کے کارخانوں کی تعداد 100 تک پہنچ چکی ہے اور ملکی ضروریات کے پیش نظر شعبہ میں کئی نئی صنعتوں کے قیام کے ساتھ ساتھ پہلے سے موجود صنعتی ادارے بھی اپنی پیداوار میں اضافے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :