Live Updates

عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتاہوں, اگر عمران خان میرے سامنے آئیں گے تو میں ان کو سلیوٹ بھی پیش کروں گا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 20 اپریل 2018 11:12

عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتاہوں, اگر عمران خان میرے سامنے آئیں گے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20  اپریل2018ء)   تحریک لبیک کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو سلمان رشدی کے ساتھ خطاب نہ کرنے پر سلیوٹ پیش کرنے کا کہہ دیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی بہت بار پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان پرتنقید کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن اب خادم حسین رضوی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان سے میرے اختلافات اس لیے تھے کیونکہ عمران خان نے ایک غازی کو قاتل کہا تھا لیکن عمران خان نے انڈیا میں سلمان رشدی کے ہونے والے لیکچر میں  جانے سے انکار کر دیا۔اس لیے میں عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتاہوں اور اگر عمران خان میرے سامنے آئیں گے تو میں ان کو سلیوٹ بھی پیش کروں گا۔کیونکہ عمران خان نے ایک گستاخ رسول کے ساتھ خطاب کرنے سے انکار کر دیا ۔خادم حسین رضوی نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات