Live Updates

کیا مسلم لیگ نثار بننے جا رہی ہے؟ عمران خان چودھری نثار کو پارٹی میں کیوں لانا چاہتے ہیں؟

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 20 اپریل 2018 11:09

کیا مسلم لیگ نثار بننے جا رہی ہے؟ عمران خان چودھری نثار کو پارٹی میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 اپریل 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا کہ عمران خان چودھری نثار کو پسند کرتے ہیں۔ وہ گولیگز رہے ہیں، ملسم لیگ ن میں جن لوگوں نے اسٹینڈ لیا ان میں سے چودھری نثار ایک ہیں۔ ڈان لیکس کی کہانیاں ہوں یا مجھے کیوں نکالا کا بیانیہ، چودھری نثار علی خان نے ہمیشہ ہی خود کو اس سے دور رکھا ہے۔

(جاری ہے)

ایک اور چیز یہ چودھری نثار علی خان اسٹینڈ لینے والا آدمی ہے۔ میں ان کو براہ راست مخاطب کر کے کہتا ہوں کہ زندگی میں ایک وقت آتا ہے جب آپ کو فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ آپ لائن کے کس طرف ہیں ، تو آج وقت صحیح ہے ، پاکستان کو بچانے والے اور نظام کو بچانے والے سارے لوگ پی ٹی آئی میں ہیں۔ آاپ کو ساری زندگی یہ موقع نہیں ملے گا آپ جلد از جلد پی ٹی آئی جوائن کریں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات