ندیم افضل چن گئے تو کیا، پنجاب سے ایک بڑا نام پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والا ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 20 اپریل 2018 10:57

ندیم افضل چن گئے تو کیا، پنجاب سے ایک بڑا نام پیپلز پارٹی میں شامل ہونے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 اپریل 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا کہ ندیم افضل چن پی ٹی آئی میں چلت گئے ہیں، انہوں نے جانا ہی تھا کیونکہ وہ کافی عرصہ سے ہی ان ایکٹو تھے۔

(جاری ہے)

کچھ ایسے سیاستدان اورپولیٹیکل ورکرز ہیں جو ہوا کا رخ دیکھ کر وہیں چلے جاتے ہیں، اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ندیم افضل چن چلے گئے تو کیا ہوا، دوسرا کوئی پیپلز پارٹی میں آنے والا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں پنجاب سے ایک بڑا نام شامل ہونے والا ہے۔ صرف پنجاب کے لوگ ہی ٹوٹ رہے ہیں، مسلم لیگ ن کے لوگ ٹوٹ کر دوسری جماعتوں میں جا رہے ہیں لیکن سندھ کے لوگ کہیں نہیں جا رہے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: