شمالی علاقہ جات کے قریب روس کی فوجی مشقیں

جمعہ 20 اپریل 2018 10:40

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) روسی حکام کے مطابق روس نے اپنے شمالی علاقہ جات کے قریب فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ روسی خبررساں ادارے کے مطابق مشرقی فوجی کمان نے کٴْرِل جزائر کے قریب بڑے پیمانے کی فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے جن میں 2 ہزار 500 سے زائد فوجی اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔فوجی اہلکار، ڈرونز کے حامل نئے اسلحہ نظام کے ذریعے بحری نشانوں پر حملے کی فرضی مشقیں بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

ان مشقوں میں ٹینکوں اور توپخانے کے ساتھ ملک کے بحرالکاہل کے بیڑے سے تعلق رکھنے والے بحری جہاز بھی ان مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ فوجی مشقوں میں حقیقی گولہ بارود استعمال کرنے کی تربیت بھی شامل ہے۔ روس کا موقف ہے کہ اس سلسلہ جزائر میں وہ 4 جزائر شامل ہیں جن پر روس کی عملداری ہے، تاہم جاپان ان کی ملکیت کا دعویدار ہے۔ واضح رہے کہ روس، بحرالکاہل کی جانب واقع اس خطے کو تزویراتی خطہ سمجھتا ہے اور وہاں اکثر فوجی مشقیں کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :