حکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویژن) بالائی خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ڈویژن)، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور اس دوران ہزارہ، پشاور، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیزہوائوٰں/ آندھی اور ژالہ باری کا بھی امکان

جمعہ 20 اپریل 2018 09:50

حکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویژن) بالائی خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ڈویژن)، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور اس دوران ہزارہ، پشاور، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیزہوائوٰں/ آندھی اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے جبکہ اس دوران خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈ نگ کا خدشہ اور چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کی صبح جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) ہفتہ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور اس کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، فاٹا میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی، کوئٹہ، قلات ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔