سعودی عرب میں دہشست گردوں کا خوفناک حملہ متعدد پولیس آفیسرز جاں بحق ، متعدد زخمی ، سعودی وزارت داخلہ

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 20 اپریل 2018 09:03

سعودی عرب میں دہشست گردوں کا خوفناک حملہ متعدد پولیس آفیسرز جاں بحق ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے جنوب مغرب میں عسیر ریجن میں پولیس چوکی پر حملے کے نتیجے میں 4 پولیس آفیسرز شہید ہو گئے ہیں جبکہ 4 زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

مزید تفصیلات کے مطابق زخمی پولیس آفیسرز چوکی پر حملے کے نتیجے میں لڑتے ہوئے زخمی ہوئے تھے ۔ وزارت کا مزید کہنا ہے کہ جھڑپ کے دوران حملہ آروں میں سے 2 کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ایک حملہ آور ہلاک ہو گیا ہے ۔ وزارت نے تصدیق کی ہے کہ تمام حملہ آوروں کا تعلق سعودی عرب سے تھا۔