سعودی عرب ، اقامے میں توسیع کے حوالے سے شاندار سہولت فراہم کردی گئی

اقامے کی توسیع آن لائن کرائی جا سکتی ہے

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 20 اپریل 2018 09:03

سعودی عرب ، اقامے میں توسیع کے حوالے سے شاندار سہولت فراہم کردی گئی
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ آجر اب سے آن لائن اقامے بنوا سکتے ہیں جس کے لیے انھیں ابشر پر دی گئی شرائط کو پورا کرنا ہو گا ۔ مزید تفصیلات کے مطابق اقامے میں 2 سال تک کی توسیع ابشر کے ذریعے ممکن ہے۔ تاہم آجر اپنی مرضی سے ایک سال تک کی توسیع بھی کروا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ پاسپورٹ نے 3برس پہلے "ہویۃ مقیم" کے نام سے نئے اقامہ متعارف کرایا تھا جسکی مدت 5 سال ہوتی ہے اور اس میں ہر سال توسیع کرانا ہوتی ہے ۔

تاہم محکمہ پاسپورٹ کے مطابق اب سے دو سال کے لیے بھی توسیع ممکن ہے اور اسے مزید آسان بنانے کے لیے توسیع کے لیے آن لائن سہولت ابشر پر فراہم کر دی گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ اگر آپ اقامے کی باقی مدت بھول گئے ہیں تو وہ بھی آن لائن پتہ کی جا سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :