وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ میں شرکت

جمعہ 20 اپریل 2018 03:00

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جمعرات کو ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی جانب سے دولت مشترکہ کے اجلاس میں شریک ممالک کے سربراہان کے اعزاز میں بکنگھم پیلس میں دیئے گئے عشائیہ میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ملکہ برطانیہ نے دولت مشترکہ میں شریک سربراہان مملکت کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دولت مشترکہ میں شریک ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ قبل ازیں وزیراعظم نے بکنگھم پیلس میں منعقد ہونے والی 25 ویں کامن ویلتھ ہیڈز آف گورنمنٹ میٹنگ 2018ء (سی ایچ او جی ایم) کے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔