وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے برطانوی آئل اینڈ گیس کمپنی رائل ڈچ شیل کے وفد کی سی ای او کی سربراہی میں ملاقات

جمعہ 20 اپریل 2018 01:20

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے برطانوی آئل اینڈ گیس کمپنی رائل ڈچ شیل کے وفد نے چیف ایگزیکٹو آفیسر بین وان بیڈن کی سربراہی میں یہاں لندن میں ملاقات کی۔ ملاقات میں کمپنی کی طرف سے مزید سرمایہ کاری سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ سی ای او نے پاکستان میں توانائی شعبے کی ترقی اور خاص طور پر ایل این جی اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکیوٹو رائل ڈچ شیل نے وزیراعظم کو ایل این جی اور پاکستان کے قابل تجدید توانائی شعبوں میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیراعظم نے ملک میں توانائی کے شعبے میں شیل کے کردار کی تعریف کی اور توقع ظاہر کی کہ کمپنی ایل این جی اور قابل تجدید توانائی شعبوں سمیت ریفائنری میں سرمایہ کاری کرے گی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس اور دیگر حکام بھی ملاقات کے موقع پر موجود تھے۔