علی ظفر کو پاکستان کی سب سے مقبول اداکارہ کی حمایت حاصل ہوگئی

میں نے علی ظفر کو ہمیشہ خواتین کیساتھ عزت کیساتھ پیش آتے دیکھا ہے، میشا شفیع کے الزامات سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتی، مگر علی کیساتھ جتنا بھی کام کیا ہے، ہمیشہ انہیں ایک خاندانی اور دوسروں کا خیال رکھنے والے، عزت کرنے والے شخص کے طور پر پایا ہے: اداکارہ مایہ علی

muhammad ali محمد علی جمعہ 20 اپریل 2018 00:48

علی ظفر کو پاکستان کی سب سے مقبول اداکارہ کی حمایت حاصل ہوگئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) علی ظفر کا کہنا ہے کہ میں نے علی ظفر کو  ہمیشہ خواتین کیساتھ عزت کیساتھ پیش آتے دیکھا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میشا شفیع کی جانب سے گلوکار و اداکار علی ظفر پر عائد کیے گئے جنسی ہراسگی کے الزامات پر اداکارہ مایہ علی نے ردعمل دیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں مایہ علی کا کہنا ہے کہ میشا شفیع کے الزامات سے متعلق کچھ وہ نہیں کہہ سکتی۔

مگر علی کیساتھ جتنا بھی کام کیا ہے، ہمیشہ انہیں ایک خاندانی اور دوسروں کا خیال رکھنے والے، عزت کرنے والے شخص کے طور پر پایا ہے۔ علی ظفر کو  ہمیشہ خواتین کیساتھ عزت کیساتھ پیش آتے دیکھا ہے۔ اداکارہ مایہ علی کا مزید کہنا ہے کہ ایک مرتبہ انہیں علی ظفر کے ہمراہ فلم کی شوٹنگ کیلئے بیرون ملک جانا پڑا تھا، اس دوران انہوں نے اداکارہ کو ہمیشہ ہر وقت اپنی اہلیہ اور بچوں سے گفتگو کرتے دیکھا۔

(جاری ہے)

علی ظفر کبھی کسی خاتون کیساتھ برے انداز میں پیش نہیں آتے تھے۔ مایہ علی کا مزید کہنا ہے کہ وہ کسی کے بارے میں حتمی رائے قائم نہیں کر رہی ہیں، تاہم وہ علی ظفر کی بے پناہ عزت کرتی ہیں۔ وہ بھی چاہتی ہیں کہ جلد از جلد تمام حقائق سامنے آ جائیں۔ تب تک ہم سب کو کسی ایک کے بارے میں بھی حتمی رائے قائم کرنے سے گریز کرنا چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :