13سالہ لڑکے نے اپنے 7 ساتھیوں کو سیر کرانے کے لیے گاڑی چوری کر لی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 19 اپریل 2018 23:40

13سالہ  لڑکے  نے اپنے 7 ساتھیوں کو سیر کرانے کے لیے  گاڑی چوری کر لی

نیوزی لینڈ میں ایک 13 سالہ لڑکے نے بدھ کے روز سوزوکی سوئفٹ گاڑی  چوری کر لی۔ پولیس آفیسرز کو سب سے زیادہ حیرت اس وقت ہوئی جب انہوں نے کار کے اندرمزید 7 بچے  دیکھے۔
نیوزی لینڈ کے شمالی جزیرے پاراپاراؤمو میں  پولیس کو ایک خاتون کی طرف سے گاڑی چوری ہونے کی اطلاع ملی۔ خاتون نے بتایا کہ گاڑی کو اس کے گھر کے بچوں اور اُن کے دوستوں نے چوری کیا ہے۔

اس کال کے ایک گھنٹے بعد پولیس کومسروقہ  کار نظر آ گئی۔ جب کار کو روکنے کی کوشش کی گئی تو ڈرائیور نے سپیڈ بڑھا دی اور گاڑی کو بغلی گلی میں موڑ دیا۔ پولیس نے کار کو روکنےکے بعد گاڑی میں دیکھا  تو اس  میں مزید 7 بچے بیٹھے ہوئے تھے۔ بچوں کی عمریں 10 سے 16 سال کے درمیان تھی اور وہ جگہ کی کمی کی باعث پھنس کر بیٹھے تھے۔
 سارجنٹ ناتھن ڈیکے نے بتایا کہ  بچوں کا تعلق سات مختلف خاندانوں سے تھا اور حیرت کی بات یہ ہے کہ ان کے والدین کو ان کی گمشدگی کا ذرا بھی احساس نہ تھا یہاں تک کہ آدھی رات کو پولیس نے ان کے دروازے پر دستک دے کر ان کے بچوں کو گھر واپس پہنچایا۔

(جاری ہے)


پچھلے سال امریکا میں ایک آٹھ سالہ بچہ اپنی چار سالہ بہن کو گاڑی پر میکڈونلڈ لے گیا۔ اس دوران اس کے والدین گہری نیند سو رہے تھے۔ بعد میں نوعمر بچے نے بتایا کہ وہ یوٹیوب ویڈیوز دیکھ کر ڈرائیونگ کرنا سیکھ گیا ہے۔
پولیس نے والدین سے اپیل کی  ہے کہ  اپنی کار کی چابیاں اپنے بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔

متعلقہ عنوان :