لاہور ، سانحہ بیدیاں روڈ اور سانحہ ارفا ٹاور میں دہشت گردوں کے سہولت کار 6 ملزم 20دن کے جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کرنے کاحکم

جمعرات 19 اپریل 2018 23:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ بیدیاں روڈ اور سانحہ ارفا ٹاور میں دہشت گردوں کے سہولت کار 6 ملزموں کو 20دن کے جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج سجاد احمد نے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔ملزمان میں اسلام الحق ، وقار الامین ، لقمان، عبدالرحیم، محمد عمران اور جہانگیر شاہ کا جسمانی ریمانڈ منظور کی گیا۔سی ٹی ڈی نے عدالت کو بتایا کہ دوران تفتیش ملزموں سے خودکش جیکٹس برآمد ہوئیں۔سی ٹی ڈی نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزموں سے تفتیش اور دیگر ملزموں کی گرفتاری کے لیے بیس دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :