لاہور ،سانحہ یوحنا آباد کے بعد توڑ پھوڑ کیس میں تفتیشی افسر انسپکٹر راشد امین بٹ طلب ،سماعت 27 اپریل تک ملتوی

جمعرات 19 اپریل 2018 23:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سانحہ یوحنا آباد کے بعد توڑ پھوڑ کیس میں تفتیشی افسر انسپکٹر راشد امین بٹ کو طلب کرتے ہوئے سماعت 27 اپریل تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج سجاد احمد نے سانحہ یوحنا آباد توڑ پھوڑ کیس کی سماعت کی۔عدالت نے ڈی پی او قصور کو تفتیشی افسر کی پیشی کا مراسلہ جاری کر دیا۔عدالت میں 27 اپریل کو تفتیشی افسر انسپکٹر کا بیان قلمبند کرے گی۔

متعلقہ عنوان :