Live Updates

کوئٹہ،جمعیت علماء اسلام کی صوبائی مجلس عمومی کااہم اجلاس

گزشتہ سال کی کارکردگی سمیت صوبائی الیکشن سیل کے قیام،نئی حلقہ بندیوںاورالیکشن سے متعلق امورپررپورٹ پیش سینیٹ الیکشن میں جن ارکان نے سینٹ ووٹ بیچاان کے خلاف بھرپورتادیبی کارروائی کی جائے،متفقہ قرارداد منظور جمعیت نے کسی فردکوٹکٹ دیاہے اورنہ ہی کسی کے ساتھ وعدہ کیاہے،نئی حلقہ بندیوںاورالیکشن کے التواء کے خدشات کے پیش نظرنامزدگیوں کامرحلہ موخرکیاہے

جمعرات 19 اپریل 2018 23:53

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) جمعیت علماء اسلام کی صوبائی مجلس عمومی کااہم اجلاس جامعہ مطلع العلوم میں صوبائی امیرسینیٹرمولانافیض محمدکی صدارت میں ہواجس میں صوبہ بھرسے جنرل کونسل کے سینکڑوں ارکان،ارکان قومی وصوبائی اسمبلی،مرکزی وصوبائی عہدیداروں،اضلاع کے ذمہ داران اورسینئرارکان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی،اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندرخان ایڈوکیٹ نے گزشتہ ایک سال کی کارکردگی رپورٹ پیش کی،صوبائی ناظم حاجی عبدالواحدصدیقی نے صوبائی الیکشن سیل کے قیام،نئی حلقہ بندیوںاورالیکشن سے متعلق امورپررپورٹ پیش کی،صوبائی سیکرٹری مالیات حاجی محمدحسن شیرانی نے مالیات کی رپورٹ پیش کی،اجلاس میں ارکان نے جماعت کی فعالیت،آئندہ الیکشن اورتنظیموں سے متعلق اہم تجاویزدیںاجلاس میں سات قراردادیں پیش کرکے منظورکی گئیںاجلاس میں متفقہ قراردادپاس کی گئی کہ سینیٹ الیکشن میں جن ارکان نے سینٹ ووٹ بیچاان کے خلاف بھرپورتادیبی کارروائی کی جائے،اجلاس میں واضح کیاگیاکہ جمعیت نے کسی فردکوٹکٹ دیاہے اورنہ ہی کسی کے ساتھ وعدہ کیاہے،نئی حلقہ بندیوںاورالیکشن کے التواء کے خدشات کے پیش نظرنامزدگیوں کامرحلہ موخرکیاہے،جب مرکزی جماعت کی جانب سے ہدایت ہوگی اس کے بعداضلاع سے تجاویزطلب کریں گے اوران کے ساتھ صوبائی جماعت اپنی تجاویزوسفارشات مرکزی جماعت کوبھیج دیں گی،کسی بھی حلقے میں کسی ساتھی نے خودکوامیدوارکے طورپرظاہرکیایالابنگ کی کوشش کی تواس کے خلاف کاروائی ہوگی اوروہ خودکونااہل تصورکرے،مرکزی جماعت نے ٹکٹ دینے کے لئے کچھ اصول اورضوابط طے کئے ہیں ان کے مطابق ٹکٹ دیاجائے گا،اجلاس سے صوبائی امیرسینٹر مولانافیض محمد،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ، مولاناقمرالدین، مولاناامیرزمان،پارلیمانی لیڈرمولاناعبدالواسع،حاجی عبدالباری اچکزئی،حافظ محمدیوسف،مولاناعبدالکریم،حافظ محمدصدیق مینگل، مولوی محمدسرورژوب،عبدالمنان،صاحبزادہ محب اللہ،مولوی ولی خان،مولاناسعیدالرحمن فاروقی،مولانامحمدلعل اخوندزادہ،عطاء اللہ کاکڑ،مولانانورمحمد،مولاناکریم بخش،مولانارفیع اللہ شیرانی،حافظ عبدالصمدمندوخیل،مولوی عبدالکریم حیدری،صوفی دوست محمدودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت حضرت شاہ ولی اللہ کی امانت ہے مادیات کونظریہ پرقربان کریں گے جمعیت مضبوط عوامی قوت بن چکی ہے آئندہ الیکشن میں عظیم فتح حاصل کریں گے،جمعیت کی حقانیت پراکابرعلماء کرام کااجماع ہے،نظریاتی کارکن شخصیات کے بجائے نظم مضبوط کریں گے،ہم اللہ کی مدداورکارکنوں کی جدوجہدکی بدولت کامیابی حاصل کریں گے،آئندہ الیکشن میں ہمارامقابلہ سیکولراورروشن خیال قوتوں سے ہوگاانہوںنے کہاکہ پشین،مستونگ اورپنجگورمیں اتنی شمولیتیں ہوئیں کہ وہاں کاسیاسی منظرنامہ تبدیل ہوا،زیارت اورکوئٹہ چاغی ضمنی الیکشن میں کامیابی نے مستقبل کاتعین کردیاانہوںنے کہاکہ پشتون تحفظ موومنٹ کے ساتھ جمعیت کاکوئی تعلق نہیں ہے کارکن اس کی سرگرمیوں سے دوررہے ہم بمشکل ایک جنگ سے نکلے ہیں یہ لوگ اب دوسری جنگ میں دھکیل رہے ہیں انہوںنے کہاکہ کچھ قبائلی لوگوں نے اسلام آبادمیں نقیب اللہ محسودکے قتل کے خلاف اورراؤانورکی گرفتاری کے لئے دھرنادیاجس میں قائدجمعیت نے بھی شرکت کی اوروزیراعظم کے ساتھ قبائلی جرکے کی ملاقات کرائی حکومت نے ان کے مطالبات تسلیم کرکے معاملہ ختم کیاجس کے بعدجمعیت نے اس جرگے سے علیحدگی اختیارکی،اب افغان حکومت کے دوسولوگ اس موومنٹ کوڈیل کررہے ہیں انہوںنے کہاکہ سینٹ الیکشن میں جمعیت کے جن افرادنے ووٹ بیچامرکزی جماعت نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کی جس نے صوبائی جماعت اورپارلیمانی ارکان کے ساتھ ملاقات کی اورتحقیقات کومکمل کرکے رپورٹ قائدجمعیت کوپیش کردی جوعنقریب مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں ان کے خلاف فیصلہ ہوگاانہوںنے کہاکہ عمران خان نے خیبرپشتونخواکے سکولوں کے دروازوں کوہم جنس پرستی کی تنظیم کے جھنڈے کارنگ دیامقتدرقوتیں عمران اورزرداری کاگٹھ جوڑبناکرانہیں الیکشن میں دھاندلی سے جتوانے کامنصوبہ بنارہی ہیںاجلاس میں سات قراردادیں پیش کی گئیں جن کے مطابق سانحہ قندوزکی مذمت کی گئی اوراسلامی ممالک میں امریکااوردیگرطاغوتی قوتوں کی مداخلت کوبندکرنے اورمسلم حکمرانوں کوکرداراداکرنے کامطالبہ کیاگیااجلاس میں بدامنی پرتشویش کااظہارکیاگیا،جمعیت کے سینئررہنماء حاجی عبدالشکوراچکزئی کے بھائی حاجی فیض اللہ پرفائرنگ کی مذمت کی گئی اورملزمان کی گرفتاری کامطالبہ کیاگیااجلاس میں مقتدرقوتوں سے مطالبہ کیاگیاکہ وہ سیاست پرقبضہ ختم کرکے عوام کوالیکشن میں آزادانہ حق رائے دہی کاحق دیاجائے،جمعیت صرف اس قانونی، اسلامی اوراخلاقی حق کامطالبہ کرتی ہے کہ جمعیت کے کارکنوں کواگردھونس،دھوکہ،دھمکی اورفراڈکے بغیرامن کے ساتھ رائے دہی کاحق دیاجائے توجمعیت مطمئن ہوگی اگرانتخابات میں دھاندلی کی کوشش کی گئی توجمعیت بھرپوراحتجاج کرے گی،اجلاس میں مختلف شخصیات کی وفات پرتعزیت کااظہارکیاگیا۔

شکیل)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات