پنجاب فوڈ اتھارٹی کا سرکاری، نجی اور خیراتی اداروں کی کینٹینوں کی چیکنگ کا مایانہ شیڈول جاری

حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کام نہ کرنے والے اداروں کو سیل یا جرمانہ کیا جائے گا‘ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی

جمعرات 19 اپریل 2018 23:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سرکاری، نجی اور خیراتی اداروں کی کینٹینوں کی چیک کا ماہانہ شیڈول جاری کردیا۔اس سلسلے میں ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کو کینٹینوں کے ماہانہ چیکنگ شیڈول کی منظوری دے دی ۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یتیم خانے، دارالامان، خیراتی دسترخوان، عدالتوں، جیل خانہ جات کے کچن اور کیفے ماہ چیک کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ماہانہ شیڈول میںریلوے اسٹیشنز، لاری اڈوں، ائیر پورٹس کینٹینوں کی چیکنگ بھی شامل ہیں۔ تمام اداروں کی کینٹینوں کو پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق چیک کیا جائے گا۔ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کام نہ کرنے والے کینٹینوں اداروں کو سیل یا جرمانہ کیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ کینٹینوں پر غیر معیاری اشیاء کی فروخت کی مسلسل شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ عوام کو محفوظ اور صحت مند خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کینٹینوں کی باقاعدہ ماہانہ چیکنگ کے علاوہ سرپرائز چیکنگ بھی کی جائے گی،کیونکہ اداروں کی کینٹینوں سے روزانہ لاکھوں افراد کھانا کھاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :