پشین میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کو فعال بنا کر اساتذہ اور ڈاکٹروں کو ڈیوٹیوں کا پابند بنایا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری

جمعرات 19 اپریل 2018 23:23

کوئٹہ۔ 19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری سے امن جرگہ کے معتبرین نے جمعرات کے روز ڈی سی ریسٹ ہاؤس پشین میں ملاقا ت کی ۔

(جاری ہے)

امن جرگہ میں شریک قبائلی معتبرین اور سیاسی رہنماؤں نے ڈپٹی کمشنر کو ڈسٹرکٹ میں تعلیم اور صحت کے حوا لے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا امن جرگہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری نے کہا کہ ڈسٹرکٹ میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کو فعال بنا کر اساتذہ اور ڈاکٹروں کو ڈیوٹیوں کا پابند بنایا گیا ہے ڈسٹرکٹ سے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے منشیات جیسی ناسور کو جڑ سے اکھاڑنا ہمارا شیوہ ہے پشین امن وامان کے حوالے سے مثالی ضلع ہے ڈسٹرکٹ کی پرامن فضاء کو کسی صورت خراب نہیں ہونے دینگے جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا عوام اور قبائل انتظامیہ کے ساتھ تعاون کا سلسلہ برقرار رکھیں شہر اور اطراف میں سیکورٹی کے انتظامات سخت کرکے چیکنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے اس موقع پر اے ڈی سی جنرل نصراللہ یوسفزئی اے ڈی سی (ر) وقار خرشید ڈی پی او حلیم اچکزئی اسسٹنٹ کمشنر برشور ڈسٹرکٹ چیئرمین عیسیٰ روشان ڈپٹی ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی صورت خان کاکڑ ڈسٹرکٹ زکواة چیئرمین سعداللہ کاکڑ چیئرمین میونسپل کمیٹی حرمزئی سید شاہجہان آغاسابق رسالدار میجر حاجی ملک در محمد ترین اے این پی کے صوبائی سینئر نائب صدر حاجی اصغر علی ترین قاضی جامع مسجد مولوی ہمایوں سابق ضلعی ناظم ڈاکٹر گوہر اعجاز ڈسٹرکٹ پروگرا م منیجر بی آر ایس پی سردار اکبر ترین سمیع ترین اے این پی کے عبید اللہ عابد عبدالباری کاکڑ ملک صادق کاکڑ ملک امان اللہ لمڑ صمد خان اچکزئی ملک محمد شاہ کاکڑ عبدالصمد عرف طور کاکا حاجی نعمت اللہ خاکسار ملک نصر اللہ ترین اور امان اللہ ترین بھی موجود تھے۔