Live Updates

ْعائد کردہ الزامات جھوٹے ہیں، عمران خان ملک میں غیر سنجیدہ سیاست کررہے ہیں، وجیہہ الزمان

جمعرات 19 اپریل 2018 23:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ضلع مانسہر ہ سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی وجیہہ الزمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی طرف سے ہارس ٹریڈنگ سے متعلق عائد کردہ الزمات پارٹی کے اند رموجو د مفاد پرست سیاسی ٹولے کی میرے خلاف سازش ہے۔اس عمل سے میرے 21سالہ سیاسی کیئریئر کوبہت نقصان پہنچا، حالیہ سینیٹ انتخابات میں ووٹ دوسری جماعت کو دینے کا ایک بہانہ بناکرپارٹی سے نکال دیا گیا، عمران خان شخصیت ضرور ہیں سیاستدان نہیں، ان کی مردم شناسی پر حیران ہوں جس نے جسٹس وجیہ الزمان ،اکبر ایس بابر،فوزیہ قصوری،حامد خان سمیت دیگر کے ساتھ جو کچھ کیا سب کے سامنے ہے،انھوں نے بغیر کسی تحقیق اور ثبوت کے میرے سمیت 20ایم پی ایز کو پارٹی سے نکال دیا جس سے ان کی سیاسی بصیرت اور سازشی ٹولے کی گرفت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی وجیہہ الزمان نے کہا کہ 3مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے بعد پارٹی کے سازشی ٹولے نے عمران خان کو ہمارے خلاف ورغلایا اور سازش کے تحت ووٹ پیپلز پارٹی کو دلوایا گیا۔ انھوں نے کہا کہ اس اقدام سے میری 21 سالہ شفاف سیاسی ساکھ متاثر ہوئی ہے، اس ہتک عزت کے خلاف عدالت سے رجوع کروں گا، چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہے کہ وہ ان الزامات کا از خود نوٹس لیکر تحقیقات کرائیں اور اس منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرائیں جس پر عمران خان نے پی ٹی آئی کے تمام اراکین کے ووٹ پیپلز پارٹی کو فروخت کئے۔

انھوں نے کہا کہ چیئرمین ،ڈپٹی چیئرمین اور قائدحزب اختلاف کا بھی عہدہ اس غلط حکمت عملی کی وجہ سے پیپلز پارٹی لے گئی۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو مختلف کاموں سے روکنے پر یہ سازشی ٹولہ میرے اور ہر تنقید کرنے والے کے خلاف تھا۔ہارس ٹریڈنگ سے متعلق ان کا کہناتھاکہ مجھ پر عائد کردہ الزامات جھوٹے ہیں۔ عمران خان ملک میں غیر سنجیدہ سیاست کررہے ہیں۔

انہوںنے مزید کہا کہ عمران خان نے بڑی آسانی سے 12سینیٹرز پیپلز پارٹی کے حوالے کردیئے۔جس سے پی ٹی ا ٓئی کے ہاتھ کچھ بھی نہیں آیا۔ان فیصلوںسے عمران خان کی سیاست کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھاکہ پی ٹی آئی میں شمولیت کی اصل وجہ ویژن اور نظریہ تھا جس کا قریب آنے کے بعد پارٹی میں فقدان پایا اورپارٹی کو چلانے والے پارٹی میںموجود ایک سازشی ٹولہ ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات