تاجروں کو اپنے مسائل کے حل کیلئے کے لئے متحد ہونا پڑے گا، ورنہ کوئی ادارہ بھی ہمیں وہ عزت نہیں دے گا ،خالد عثمان

جمعرات 19 اپریل 2018 22:33

تاجروں کو اپنے مسائل کے حل کیلئے کے لئے متحد ہونا پڑے گا، ورنہ کوئی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پروگریسو گروپ کے صدر خالد عثمان نے کہا ہے کے تاجروں کو اپنے مسائل کے حل کیلئے کے لئے متحد ہونا پڑے گا۔ ورنہ کوئی ادارہ بھی ہمیں وہ عزت نہیں دے گا جس کے ہم مستحق ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز حفیظ سینٹر کے نومنتخب صدر ،ملک کلیم اور بشارت بلوچ کو الیکشن میں واضع اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ارشد چودھری، اعجاز تنویر،عبدالودود علوی،محمد احسان،علی عمران ،شاہد بلال ، شیخ عاصم،لیاقت جٹ،محسن بشیر و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔خالد عثمان کا کہنا تھاحفیظ سینٹر کے تاجروں نے جس طرح پروگریسو گروپ کے رہنما ملک کلیم کو واضع اکثریت سے کامیابی دلائی ہے یہ تاجروں کا پروگریسو گروپ پر اعتماد کا ثبوت ہے ۔کیونکہ تاجروں کا اب پتا چل چکا ہے کہ صرف پروگریسو گروپ ہی تاجروں کو ان کے مسائل سے نجات دلا سکتا ہے۔خالدعثمان کا کہنا تھا کہ ہم تاجروں کو اس بات کی یقین دہانی کرواتے ہیں کہ ہم کبھی ان کے حقوق پر سودے بازی نہیں کریں گے اورتاجروں کی صفوں میں موجود کالی بھیڑوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔جو حکومتی ٹائوٹ بن کرتاجروںکی جڑوں کو کھوکھلہ کر رہی ہیں۔