میانمار آندھی طوفان کے باعث ایک شخص ہلاک800گھر تباہ

جمعرات 19 اپریل 2018 22:23

ینگون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) میانمار میں گزشتہ روز سے جاری آندھی طوفان کے باعث ایک شخص ہلاک جبکہ آٹھ سو سے زاہد رہائشی گھر تباہ ہوگئے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ آندھی طوفان کے باعث ملک کے تین خطے باگو ،آئیوادائی اور ساگائنگ سے سے زیادہ متاثر ہوے ہیں جہاں پر درخت گرنے اور دیگر واقعات میں ایک شخص ہلاک جبکہ آٹھ سو گھر تباہ ہونے کے باعث بڑی تعداد میں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں جنہیں محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیا جارہا ہے

متعلقہ عنوان :