آسٹریلیا؛کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈکوچ کی تقرری کا عمل (کل) شروع ہو گا

جسٹن لینگر مضبوط ترین امیدوار

جمعرات 19 اپریل 2018 22:23

آسٹریلیا؛کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈکوچ کی تقرری کا عمل (کل) شروع ہو گا
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) کرکٹ آسٹریلیا (سی ای) قومی مینز ٹیم کے نئے ہیڈکوچ کی تقرری کا عمل (کل) جمعہ سے شروع کرے گا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سابق بیٹسمین جسٹن لینگر کا نام مضبوط ترین امیدوار کے طور پر سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

جسٹن لینگر کو ڈیرن لی مین کی جگہ کینگروز کوچ بنانے کا حتمی فیصلہ ہو چکا ہے اور اب کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے لیکن کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان نے ان رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ابھی کوئی تقرری ہوئی اور نہ ہی (آج) جمعہ کو شیڈول اجلاس میں بورڈ کی جانب سے کسی امیدوار کا اعلان کیا جائیگا،البتہ اجلاس کے دوران نئے کوچ کے بارے تبادلہ خیال ضرور کیا جائیگا۔

ڈیرن لی مین نے دورہ جنوبی افریقہ کے دوران ٹیم کی کوچنگ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ لینگر اس سے قبل 2016ء میں عبوری بنیادوں پر آسٹریلوی ٹیم کی کوچنگ کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :