پیپلزپارٹی نے کا شتکاروں کی زندگی اجیرن کردی،مسلم لیگ ن

جمعرات 19 اپریل 2018 22:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) مسلم لیگ فنکشنل اور مسلم لیگ ن نے الزام لگایا ہے کہ پیپلزپارٹی نے کا شتکاروں کی زندگی اجیرن کردی ہے،کراچی میں مسلم لیگ فنکشنل اورمسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کاشتکاروںکے مسائل کا ذمہ دار پیپلزپارٹی کی حکومت کو ٹھرادیا ہے ،فنکشنل لیگ کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی کا کہنا تھا کہ پرچی سسٹم پرباردانہ دیا جارہا ہے،بلاول زرداری پنجاب کیکاشتکاروں کیلییروزبیان دیتیہیں آج بلاول کوبیان یاد نہیں رہا،انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے آنے سے کاشتکاروں کے مسائل میں اضافہ ہواہے،فرنٹ مین پکڑے جا رہے ہیں ،اصل افرادبھی پکڑیجائیں گے،مسلم لیگی رکن سندھ اسمبلی سورٹھ تھیبو نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ بتایا جائے کہ 8 ارب کی سبسڈی کہاں جاتی ہی انہوں نے کہا کہ لگتا ہے یہ سبسڈی جیالوں کی جیب میں جاتی ہیں انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹوکوآج غریب کاشتکاریاد کیوں نہیں آرہی پیپلزپارٹی نیکاشتکاروں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔