مقابلہ حسن میںجرنلزم کی 18 سالہ طالبہ مس روس منتخب

جمعرات 19 اپریل 2018 21:55

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) روس میں منعقد کئے گئے مقابلہ حسن میں ملک بھر سے حسینائیں شریک ہوئیں جس میں جرنلزم کی طالبہ 18سالہ جولیا پولچھنا مس روس منتخب ہوگئیں۔

(جاری ہے)

روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق مس روس منتخب ہونے پر جولیا پولچھنا کو اڑتالیس ہزار ڈالر کی رقم اور ایک کارتحفے میں دی گئی۔اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ مس روس کا ٹائٹل جیتنے پر بے انتہا خوش ہیں۔جولیا اب مس ورلڈ اور مس یونیورس کے مقابلوں میں روس کی نمائندگی کریں گی۔

متعلقہ عنوان :