کراچی،ضلع کونسل کراچی کا گیارہواں اجلاس

جمعرات 19 اپریل 2018 20:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) ضلع کونسل کراچی کا گیارہواں اجلاس چئیرمین سلمان عبداللہ مراد کی زیر صدارت ہوا اجلاس میں مختلف امور کو زیر بحث لایا گیا جن میں کراچی میں غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ ،ضلع کونسل میں تکمیل ہونے والے ترقیاتی پروجیکٹ ،پانی کا بحران ،بلاول بھٹو کے عوامی پیکج،کام میں کوتاہی برتنے والی کمپنی کو بلیک لسٹ کرنا، ماربل کا فضلہ نہر میں گرنے کا مسئلہ ،قابل ذکر ہیں ممبر کونسل میرعباس ٹالپور ،آغا طارق پٹھان ، ابوبکر میمن نے کہا کہ کراچی میں جس طرح k الیکٹرک غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ کر رہی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اتنی گرمی میں کسی سانحے کی منتظر ہیں اور بل ایسا دیا جارہا ہے کہ شاید کراچی کے ہر گھر میںکارخانہ چل رہا ہو اور بلنگ کے حوالے سے رپورٹ ہے کہ کراچی کے رہائیشوں سے اربوں روپے ناجائز وصول کئے گئے ہیں جس پر وفاقی اور صوبائی حکومت سخت اقدام اٹھائے کونسل میں پیش کردہ قرارداد کو منظور کیا گیا ممبر کونسل اختر عارفانی ،عبدالطیف رند ، جان عالم جوکھیو نے کہا کہ چئیرمین سلمان عبداللہ مراد اور وائس چئیرمین محمد رفیق جت کی قیادت میں جس طرح انتظامیہ کام کر رہی ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ہر مسئلے کو اس کی میریٹ پر حل کر کے ضلع کونسل تاریخ رقم کر رہا ہے ہمیں اس کونسل کا ممبر ہونے پر فخر ہے ممبر کونسل محبوب جوکھیو،سری چند ،مہرالنساء نے کہا کہ ضلع کونسل کے اپنے ذرائع سے جہاں پانی فراہم کیا جاتا ہے ان علاقوں کی صورتحال اچھی ہے جبکہ واٹر بورڈ کی لائنوں سے جہاں پانی کی فراہمی ہے وہاں پر پانی کے بحران کی صورتحال اکثر دیکھنے میں آتی ہے جبکہ ہم سے تمام واجبات قبل ازوقت ہی وصول کر لیئے جاتے ہیں رمضان المبارک سے قبل ان شکایات کا ازالہ کیا جائے کونسل نے قرار داد کو منظور کیا ممبر کونسل میر عباس ٹالپور نے کہا کہ جس طرح بلاول کے وژن پر عمل درآمد کر کے سندھ حکومت ملک بھر میں مثالی کا م کر رہی ہے اس طرح کراچی میں ضلع کونسل اپنے ہر علاقے میں مرحلہ وار کام کرا کے ترقی کے نئے سفر کا آغاز کر رہی ہے ،کونسل نے گریڈ 17 کے افسر طالب حسین عمرانی کی 18 گریڈ میں پرموشن کی استدعا کو اکثریت سے رائے سے مسترد کیا ممبر کونسل علی احمد جوکھیو ، حاجی طارق بلوچ ، مولانا رفیق نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے کام بھر پور طریقے سے انجام دیئے جا رہے ہیں مگر چند یونین کونسل میں کمپنی کام کرنے میں تاخیر ی حربے استعمال کر رہی ہے جس سے عوام کو پریشانی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ایسی تمام کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا جائے کونسل نے اس کی منظوری دی ممبر کونسل حنیف کاچیلو ، یونس مینگل نے کہا کہ منگھو پیر کے علاقے میں ماربل کے کار خانے اپنا فضلہ نہر میں بہا رہے ہیں جو اہلیان کے زیر استعمال ہے اسکو فوری طور پر رکوایا جائے کونسل نے اس قراردا د کو منظور کیا چئیرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کونسل سے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ عوام کا ہر مسئلہ ہمارا ہے میری تمام تر کامرانیوں میںمیری ٹیم کا اہم کردار ہے کراچی میں اس طرح لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جیسے یہاں کوئی انسان نہیں رہتا ہو ایسے غیر انسانی سلوک پر k الیکٹرک کی انتظامیہ کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے اور اوور بلنگ پر کراچی کی عوام کو دو سال کابل معاف کر دینا چاہیے کیونکہ اعدا و شماربناتے ہیں کہ کراچی کی عوام سے کئی سال کابل ایڈوانس میں لیا جاچکا ہے جب سے چارج سنبھالا ایک یہ کوشش کی ہے کہ عوام کو بلاتفریق ترقی دی جائے اللہ کے کرم سے آج عوام کو ان کے ثمرات ملناشروع ہو گئے ہیں پانی کی شکایت کے حوالے سے واٹر کمیشن سے ویسٹ کے حوالے سے ملاقات ہو چکی ہے اور آئندہ چند روز میں ملیر کے حوالے سے بات چیت ہوگی رمضان الکریم سے پہلے پا نی کی تمام ترشکایت کا ازالہ کر دیا جائیگا ملازمین ہمارا بازو ہیں ان کو جائز حقوق دیئے جائینگے جو قوانین میں ہیں ،یہ میرا پہلا اعلان ہے کہ جو کام نہیں کرے گا وہ ضلع کونسل میں نہیں رہ سکتا تمام کمپنی مالکان کان کھول کر سن لے جو کام میں کوتاہی کرے گا اسکو نا صرف بلیک لسٹ کیا جائے گا بلکہ اس کے خلاف اعلیٰ اداروں کو خطوط بھی ارسال کیئے جا ئینگے ہم عوام کی خدمت کرنے آئے ہیں اور اس میں غفلت کسی صورت منظور نہیں جبکہ منگھوپیر میں فیکٹری مالکان اپنا فضلہ نہر میں بہانا بند کردے بصورت دیگر سخت کاروئی کی جائے گی انشا ء اللہ نئے بجٹ میں عوام کو میگا پروجیکٹ دیئے جائے گئے