Live Updates

پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر جانے والوںنے گھاٹے کا سودا کیا ،عام انتخابات میں ان کومنہ کی کھانا پڑے گی،۔بیگم شہناز جاوید

جمعرات 19 اپریل 2018 20:14

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر جانے والوںنے گھاٹے کا سودا کیا ہے۔ عام انتخابات میں ان کومنہ کی کھانا پڑے گی ،یہ بات امیدوار حلقہ این اے 147وسابق ایم این اے پاکستان پیپلز پارٹی ۔بیگم شہناز جاوید نے اپنے ایک بیان میں کہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کے پاس امیدواروں کی کمی ہے ۔ آ ج عمران خان اپنے ارد گرد دیکھیں کہ وہ کن لوگوں کے گھیرے میں ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے کامیاب ہو کر اور کئی سال تک مفادات لینے والے پیپلز پارٹی کے نہیں بنے تو وہ پی ٹی آئی کے کیسے بن سکتے ہیں ۔

مفادپرستوں کے ٹولے ہمیشہ اپنے مفاد کو آگے رکھتے ہیں بیگم شہناز جاوید نے مزید کہا کہ ہمار ا جینا مرنا پیپلزپارٹی سے ہے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور لخت جگر و چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر ہمیں فخر ہے ۔

(جاری ہے)

ہم اپنے شہداء کے خون سے گرداری نہیں کریں گئے اور پارٹی کو چھوڑ کر جانے والوں کو ایک پیغام ہے تم لوگوں کو جب بھی میڈیا یا جس جماعت میں جاو گئے لوٹا کہہ کر اور پارٹی کا غدار کہہ کر پکار اجائے گا۔

وقت بہت قریب ہے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی بھر پور کامیاب حاصل کرئیگی اور پارٹی چھو ڑ کر جانے والوں کو سوائے پشتوائے کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ پی ٹی آئی کے بیسیوں ایم پی اے اپنی جماعت کے ساتھ مخلص نہیں ہیں وہ دوسروں کے سہاروں پر الیکشن میں ان ہونے کی ناکام کوشش کررہے ہیں عوام باشعور ہیں اور پارٹی تبدیل اور تبدیلی لانے کے دعوے داروںکے چہروں سے واقف ہو چکے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ این اے 147پاکستان پیپلز پارٹی کاگڑھ ثابت ہوگا۔ ہر طرف ایک ہی نعر ہ گونجے گا جئے بھٹو۔ ن لیگ کی کشتی بھی ڈوب چکی ہے میاں برادران ملک سے فرار کی راہ ہموار کر رہے ہیں عام انتخابات میں ن لیگی سیاست دم توڑ جائیگی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات