جنوبی ایران میں 5.9شدت کا زلز لہ ،کسی جانی یامالی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی

زلزلے سے بوشہر جوہری پاو پلانٹ کی سرگرمی پرکوئی اثرنہیں پڑاہے،حکام

جمعرات 19 اپریل 2018 19:41

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) ایران کے جنوبی علاقے بوشہرمیں جمعرات کے روز5.9شدت کے زلزلے کے معتدل جھٹکے محسوس کئے گئے ،اس علاقے میں ملک کاواحدجوہری پلانٹ قائم ہے ،تاہم زلزلے سے کسی جانی یامالی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہیں ،یہ بات میڈیارپورٹ میں بتائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن ٹیلی گرام نیوزچینل کے مطابق روس کی طرف سے تیارکردہ بوشہرجوہری پاورپلانٹ کے پراجیکٹ منیجرمحمودجعفری نے بتایاکہ زلزلے سے پلانٹ کی سرگرمی پرکوئی اثرنہیں پڑاہے ۔

یونیورسٹی آف تہران کے موسمیاتی مرکزکاکہناہے کہ زلزلہ 0634جی ایم ٹی پرآیااوراس کامرکزبوشیرپلانٹ سے تقریباً80کلومیٹر(50میل)پھیلے ہوئے آبادی والے علاقے کاکی میں تھا،ایمرجنسی سروسزکے سربراہ کاکہناتھاکہ زلزلے میں کوئی شخص ہلاک یازخمی نہیں ہوا