کراچی، رکن اسمبلی کامران اختر نے بلدیہ ٹاؤن کو پانی فراہم نہ کرنے کی صورت میں خودکشی کی دھمکی دے دی

جمعرات 19 اپریل 2018 19:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کے رکن اسمبلی کامران اختر نے بلدیہ ٹاؤن کو پانی فراہم نہ کرنے کی صورت میں خودکشی کی دھمکی دے دی ہے ،سندھ اسمبلی کے اجلا س کے دوران انہوںنے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میںپانی کی عدم فراہمی کے خلاف شدید احتجاج کیا،بعد ازاںسندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اگر بلدیہ ٹاؤن کو پانی فراہم نہ کیا گیاتو وہ سندھ اسمبلی کے باہر خودکشی کرلیںگے جس کی ذمہ داری وزیر اعلیٰ سندھ پرعائد ہوگی ،ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ سال سے بلدیہ ٹاؤن میںپانی کے مسائل ہیںاور لوگوںکو پانی نہیںمل رہا# شکیل)