ڈائر یکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز کی اراضی پر قبضہ کے مسئلہ کے حل کیلئے صوبائی حکومت کو 15روزکی ڈیڈلائن

جمعرات 19 اپریل 2018 18:38

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ڈائر یکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز کی اراضی پرقابض وکلاء کیخلاف سراپااحتجاج سرکاری ملازمین نے مسئلے کے حل کیلئے حکومت کو 15روزکی ڈیڈلائن دیدی۔اس سلسلے میں سرکاری ملازمین کاڈائریکٹوریٹ کے احاطہ کچہری میں احتجاجی جلسہ اور صوبائی اسمبلی تک ریلی نکالی گئی جس میں مطالبات کے علاوہ ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ پر وکلا کے ناجائز قبضہ و مداخلت کے خلاف آل گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈینیشن کونسل خیبر پختون خوا کے صدر حاجی محمد اسلم خان ایپکا کے صوبائی صدر سریر خان ڈاریکٹوریٹ کے صدر محمد علی شاہ سیکریٹری جنرل سید محمود بخاری پی۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ڈی کے صوبائی صدر گل زمین خان ایریگیشن کے صوبائی صدر نوران شاہ طوفان محکمہ لوکل گورنمنٹ کے صدر ملک نوید خان پیرامیڈیکل کے صوبائی صدر سید روئیدار شاہ اور نرسنگ ایسوسیشن کے صوبائی زدر عنایت الحق و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا اور ملازمین کے تمام مطالبات من و عن پورے کرنے کا مطالبہ کیا، ڈائر یکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز اراضی تنازعہ پر حکومتی مجرمانہ غفلت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہو مطالبہ کیا کہ حکومت ڈی جی ہیلتھ آفس اراضی تنازعہ کے حل کرنے کے لیئے 15 روز کی ڈیڈ لائن دی ہے کہ حکومت 15 روز کے اندر اس مسئلے کا مستقل حل نکالے اس دوران ہڑتال عارضی طور پر 15 روز تک ملتوی رہے گی۔