اسلام آباد کے نئے ائیرپورٹ پر مشکوک ڈرون کو تباہ کردیا گیا

چینی باشندے ڈرون سے اسلام آباد ایئرپورٹ کی ویڈیو بنارہے تھے ‘اے ایس ایف اہلکار نے فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے ڈرون کیمرہ تباہ ہوگیا ‘خلاف ورزی پر چینی باشندے گرفتار کر لئے ‘ترجمان نیو اسلام آباد ائیرپورٹ چینی باشندوں اور تباہ شدہ ڈرون کیمرے کو سیکورٹی فورس نے تحویل میں لے لیا

جمعرات 19 اپریل 2018 17:48

اسلام آباد کے نئے ائیرپورٹ پر مشکوک ڈرون کو تباہ کردیا گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2018ء) ائیرپورٹ پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے ویڈیو بنانے والے ایک مشکوک ڈرون کو تباہ کردیا۔

(جاری ہے)

نیو اسلام آباد ائیرپورٹ ترجمان کے مطابق 3 چینی باشندے ڈرون کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ کی ویڈیو بنارہے تھے کہ اے ایس ایف اہلکار نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈرون پر فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے ڈرون کیمرہ تباہ ہوگیا جب کہ خلاف ورزی کرنے والے چینی باشندوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

چینی باشندوں اور تباہ شدہ ڈرون کیمرے کو سیکورٹی فورس نے تحویل میں لے لیا۔واضح رہے کہ اسلام آباد کا نیا ایئرپورٹ ملک کا جدید ترین ہوائی اڈہ ہے تاہم ابھی تک یہ باقاعدہ طور پر آپریشنل نہیں ہوا۔ دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر بغیر اجازت ایئرپورٹ کی تصاویر لینا یا وڈیو بنانا ممنوع ہے۔

متعلقہ عنوان :