سیکرٹری الیکشن کمیشن آزادجموں و کشمیر ایاز بشیر کا میرپور اور بھمبر کا دورہ

رجسٹرین آفیسرز صاحبان اور ڈپٹی کمشنر میرپورسردار عدنان خورشید سے میٹنگ ، انتخابی فہرستہاکی تیاری کے حوالہ سے مختلف امور زیر بحث

جمعرات 19 اپریل 2018 16:06

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) چیف الیکشن کمشنر آزادجموں و کشمیر جناب جسٹس مصطفی مغل کی ہدایات کی روشنی میں سیکرٹری الیکشن کمیشن آزادجموں و کشمیر ایاز بشیر نے میرپور اور بھمبر کا دورہ کیا ۔ دورہ کے دوران رجسٹرین آفیسرز صاحبان اور ڈپٹی کمشنر میرپورسردار عدنان خورشید سے میٹنگ کی ۔

(جاری ہے)

انتخابی فہرستہا کی تیاری کے حوالہ سے مختلف امور زیر بحث آئے اور فیلڈ سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے گھر گھر کی بنیا د پر تیار کی جانے والی انتخابی فہر ستہا پر اطمینان کا اظہار فرمایا اور رجسٹریشن آفیسرز کو ہدایات کی کہ چیف الیکشن کمشنر کے احکام کی روشنی میں ریاست کا کوئی فرد یا شہری ووٹ اندراج کے حق سے محروم نہ رہے ۔ یہ بات الیکشن کمیشن کے ضلعی ترجمان نے ایک پریس ریلیز میں بتائی ۔