بھارت اور برطانیہ کا تاجروں اور چھوٹے اور محدود پیمانے کے کاروباری افراد کے لئے منڈیوں تک رسائی پر اتفاق

جمعرات 19 اپریل 2018 15:04

بھارت اور برطانیہ کا تاجروں اور چھوٹے اور محدود پیمانے کے کاروباری ..
لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) بھارت اور برطانیہ نے دونوں ملکوں کے تاجروں اور چھوٹے اور محدود پیمانے کے کاروباری افراد کے لئے ایک دوسرے کی منڈیوں تک رسائی پر اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کے مابین ہونے والی ملاقات کے بعد جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ دونوں ممالک پلاسٹک آلودگی کے مسئلہ سے نمٹنے کے لئے کارروائی کے عالمی منصوبہ پر کام کرنے، سائبر سکیورٹی کے لئے دولت مشترکہ ملکوں کی مدد کرنے، عالمی تجارتی تنظیم کے کاروبار میں سہولت کے معاہدہ پر عمل درآمد میں تکنیکی مدد دینے اور چھوٹے ملکوں کے لئے امداد بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں۔

مشترکہ بیان میں دونوں ممالک نے ذمہ دار عالمی نظام قائم کرنے ، دفاع اور سائبر سکیورٹی میں تعاون، دہشت گردی کے خلاف جنگ ،توانائی ،تجارت ،سرمایہ کاری ،تعلیم اور دونوں ملکوں کے عوام کے مابین رابطہ کے فروغ کے لئے مل کر کام کرنے کابھی عہد کیا گیا۔