امریکہ میں تیز رفتار گاڑی گھر میں گھسنے سے 5 افراد زخمی،

فوٹیج انٹرنیٹ پر وائرل

جمعرات 19 اپریل 2018 14:58

ٹیکساس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2018ء) امریکا کی ریاست ٹیکساس میں ایک تیز رفتار گاڑی گھر میں جا گھسی اور گیس کا پائپ توڑ دیا، لیک ہوتی گیس سے دھماکا ہوا اور 2پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کی جاری کی فوٹیج انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فورٹ ورتھ میں ایک گھر میں ہوئے دھماکے کی ویڈیو پولیس گاڑی میں نصب کیمرے نے ریکارڈ کی، پولیس کے مطابق ایک تیز رفتار گاڑی دیوار توڑتے ہوئے ایک گھر میں جا گھسی اور گیس کا پائپ توڑ دیا جس سے گھر میں گیس جمع ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور اس سے پہلے کہ وہ کوئی کارروائی کرتی، لیک ہوتی گیس میں آگ لگی جس سے دھماکا ہو گیا۔