ایران میں 5.9 شدت کا زلزلہ

جمعرات 19 اپریل 2018 14:30

ایران میں 5.9 شدت کا زلزلہ
تہران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ایران کے صوبے بو شہر سے ملحقہ کاکی نامی شہر میں 5.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

(جاری ہے)

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق تہران یونیورسٹی کے شعبہ ارضیاتی امور کا کہنا ہے کہ یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 34 منٹ پر آیا جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.9 ریکارڈ کی گئی ۔زلزلے کا مرکز 18 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ حکام نے تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں دی ہے۔

متعلقہ عنوان :