چین کا پاکستان میں نوماہ کے دوران سرمایہ کاری میں25.33فیصد اضافہ خوش آئند ہے ،خادم حسین

جمعرات 19 اپریل 2018 14:24

چین کا پاکستان میں نوماہ کے دوران سرمایہ کاری میں25.33فیصد اضافہ خوش ..
لاہور۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ممتازتاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے چین کی طر ف سے پاکستان میں نو ماہ کے دوران سرمایہ کاری میں25.33فیصد اضافہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے ملک بھر میں نئی انڈسٹریز کا قیام عمل میں آئے گا جس سے ملک میں نوجوانوں کے لیے روزگار کے لیے لاکھوں مواقع سے ملکی معیشت مزید مستحکم ہوگی اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خادم حسین نے کہا کہ پاک ‘چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے باعث بین الاقوامی کمپنیوں کی پاکستان میں اربوںڈالر سرمایہ کاری سے ملک ترقی کرے گا، سی پیک روٹس پر خصوصی اقتصادی زونز کے قیام اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مراعات سے غیر ملکی سرمایہ کاری مزید بڑھے گی،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کی تکمیل گیم چینجر ثابت ہوگی اور ملک اقتصادی اور معاشی ترقی ترقی میں دیگرہم عصر ممالک کو پیچھے چھوڑ جائے گا،ملک کے اندر خوشحالی اور ترقی کا دور دورہ ہوگا جس سے ملک کے ہر طبقہ کو فائدہ پہنچے گا۔

متعلقہ عنوان :