چین کی حکومت کا مستقبل قریب میں غیر ملکی کار ساز،جہاز ساز اور طیارہ ساز کمپنیوں کے لئے چین میں ملکیتی حقوق کی حد ختم کرنے کے اعلان

جمعرات 19 اپریل 2018 14:08

چین کی حکومت کا مستقبل قریب میں غیر ملکی کار ساز،جہاز ساز اور طیارہ ..
شنگھائی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) چین کی حکومت کی جانب سے مستقبل قریب میں غیر ملکی کار ساز،جہاز ساز اور طیارہ ساز کمپنیوں کے لئے ملکیتی حقوق کی حد ختم کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی چینی مینوفیکچرنگ فرموں کے حصص کے نرخ گر گئے۔چین کے نیشنل ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمشن(این ڈی آر سی) نے کہا ہے کہ چین رواں سال نئی بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی پیداوار کے لئے شئیر ہولڈنگ کی حد ختم کرنے والا ہے جبکہ لرشل اسعمال کی گاڑیوں کی پیداوار کے لئے یہ حد 2020 اور مسافر بردار گاڑیوں کی تیاری پر2022. تک ختم کر دی جائے گی۔

اس وقت چینی قوانین کے تحت غیر ملکی کمپنیاں چین میں صرف 50 فیصد حصص داری کے ساتھ مقامی کمپبی کے ساتھ مشترکہ کاروبار کر سکتی ہیں ۔ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ میں چین کے پانچویں بڑے کارساز ادارے بی اے آئی سی کے حصص کی قیمت 13 فیصد اور گوانگزائو آٹوموبائل گروپ کے حصص کے نرخ10 فیصد تک گر گئے۔

(جاری ہے)

بی اے آئی سی کی مرسیڈیز بنز اور ہنڈائی اور گوانگزائو آٹوموبائل کی ٹویوٹا اور فی ایٹ کے ساتھ شراکت داری ہے۔

والکس ویگن اور جنرل موٹرز کے ساتھ چینی شراکت دار جی اے سی کے حصص کے نرخ 2.45 فیصد اور چین کی الیکٹرک کار میکر کمپنی بی وائے ڈی کے حصص کی قیمت 4.15 فیصد تک کم ہوئی۔این آر ڈی سی کے مطابق رواں برس ائر کرافٹ اور شپ بلڈینگ فرموں پر بھی غیر ملکی آنر شپ کی پابندی ختم کر دی جائے گی۔چائنا شپ بلڈنگ کارپوریشن اور چائنا شپ بلڈنگ انڈسٹری کارپوریشن کے حصص کے نرخ بالترتیب4.20 اور 1.11 فیصد کم ہوئے ہیں۔