کراچی،نارتھ کراچی میں مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش، مشتعل افراد کا ہنگامہ
گزشتہ شب شارع عثمان پر چاک سے مذہبی نام لکھ کر بے حرمتی کی گئی جس سے علاقہ مکینوں میں اشتعال پھیل گیا، ایس ایس پی سینٹرل مذہبی مذہبی منافرت پھیلانے کا مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو تلاش شروع کردی گئی ہے،ڈاکٹر رضوان خان
جمعرات 19 اپریل 2018 13:43
(جاری ہے)
مشتعل افراد کی ہنگامہ آرائی کے دوران ایک گاڑی میں سوار خاندان وہاں پہنچا تو مشتعل افراد نے غلط فہمی کی بنا پر گاڑی میں سوار خاندان کو سڑک پر گھیرے میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق ہجوم میں گھر جانے والے گاڑی سوار شخص نے بوکھلا کر ہوائی فائرنگ کردی، جس سے ہجوم میں بھگدڑ مچ گئی، گاڑی میں سوار شہری وہاں سے تیزی سے فرار ہوا تو بعض افراد نے اس کا پیچھا کرنا شروع کر دیااور اسی علاقے میں اس کے گھر تک جا پہنچے اور گھر پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان کے مطابق اس دوران پولیس بھی وہاں پہنچ گئی جس نے شہریوں کو پرامن طور پر منتشر کردیا۔پولیس کے مطابق مذکورہ خاندان کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں، بوکھلا جانے پر شہریوں کو غلط فہمی ہوئی اور شہری نے خوفزدہ ہوکر فائرنگ کی۔ڈاکٹر رضوان کے مطابق خوفزدہ خاندان کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کے گھر پر پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔پولیس نے مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کرنے والے شخص کے خلاف سرسید ٹائون تھانے میں مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ مذہبی بے حرمتی میں ملوث ملزم کی تلاش میں علاقے میں نصب کلوز سرکٹ کیمروں کی فوٹیج سے مدد لی جارہی ہے۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.